شہباز شریف

دنیا کو اس وقت صدر ٹرمپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

قاہرہ : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کواس وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے لوگوں کی ضرورت ہے ۔

وزیراعظم پاکستان نے مصرمیں غزہ امن معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ غزہ کے عوام کے لیے آج کا دن تاریخی ہے اور قیام امن کیلئے ہم سب نے مل کر مشترکہ کوششیں کیں ۔

امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں اور پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے چنا تھا۔ امریکی صدر دنیا بھر میں سب سے زیادہ امن نوبل انعام کے حق دار ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، خوشگوار جملوں کا تبادلہ

انہوں نے امیر قطر اور دیگر دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو ان کی کوششوں پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ آج سخت محنت کے بعد غزہ میں امن کے لیے کامیابی ممکن ہوئی اور امن کے حصول کے حوالے سے آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹرمپ کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن ہوا۔ اور انہو ں نے جنوبی ایشیا میں امن قائم کر کے لاکھوں انسانی جانیں بچائیں۔ دنیا کو اس وقت صدر ٹرمپ جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں،پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا،سہیل آفریدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ رکوانے میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ تاریخ صدر ٹرمپ کی کوششوںکو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

وزیر اعظم کی گفتگو کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کے خطاب کی دل کھول کر تعریف کی۔ اور کہا کہ میں یہی اُمید کر رہا تھا ۔

Scroll to Top