جنوبی افریقہ

ویمنز ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 3 و کٹوں سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم نے 233 رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کیا ۔

وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی اوپنرز نے ٹیم اچھی شروعات کیں اور 53 رنز کی بنیاد رکھی، ربیعہ حیدر 25 اور فرگانہ حق 30 رنز بنا کر پویلین لوٹیں ۔

اس کے بعد شرمین اختر نے 50 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ نگار سلطانہ 32 رنز بنا سکیں، پھر شورنا اختر نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بنگل دیش کا اسکور 6 وکٹ پر 232 تک پہنچادیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت:دوران میچ بولر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد موقع پر جان کی بازی ہار گئے

233 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 3 ر نز پر گر گئی ، دوسری وکٹ پر 55 رنز کی شراکت بنی، لیکن پھر آدھی ٹیم 78 رنز پر میدان چھوڑ گئی ۔

اس مشکل میں میریزانی کیپ نے 56 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا ، پھر چلو ٹریون نے 62 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے مزید قریب تر کر دیا ۔

آخر میں نادین ڈی کلارک نے ذمہ داری نبھائی اور ماساباتا کلاس کے ساتھ مل کر ٹیم کو 3 وکٹ سے فتح دلا دی ، جنوبی افریقہ نے 49اعشاریہ 3 اوورز میں ہدف پورا کیا ، کلارک 37 رنز اور کلاس 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:اسٹار بیٹر بابر اعظم نے 3 ہزار رنز مکمل کرلئے

ورلڈ کپ میں آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کولمبو میں آپس میں مد مقابل آئیں گی ۔