پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراضات کے ساتھ واپس بھجوا دیا ہے جس پر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کھٹائی میں پڑ گیا
گورنر کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ موصول ہونے والے استعفوں پر کئے گئے دستخط آپس میں مماثلت نہیں ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میرے دفتر کو آپ کے استعفے کی دو الگ کاپیاں موصول ہوئی ہیں لیکن ان دونوں پر موجود دستخط ایک جیسے نہیں ہیں جس کے باعث اس معاملے کی تصدیق ضروری ہے۔
مراسلے کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ اس وقت پشاور سے باہر ہیں اور 15 اکتوبر کو واپس آئیں گے۔
مراسلے میں علی امین گنڈاپور کو15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس آنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ استعفے کی اصل صورت حال واضح ہو سکے۔
یاد رہے کہ نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہونا تھا اب معاملہ میں تاخیر ہونے کا امکان ہے۔




