ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور معاملے کے پُرامن حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں ، اور ایران پڑوسی ممالک میں امن قائم کرنے کے لیے مدد کے لیے تیار ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے برطانیہ،فرانس، جرمنی سے اپنے سفیر واپس بلالئے
ایران سے قبل سعودی عرب اور قطر نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی تلقین کی تھی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر افغانستان کی جانب سے فوجی جارحیت کی گئی، جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ، براہ راست پروازوں کا آغاز
اس کارروائی میں درجنوں افغان فوجی ہلاک ہوئے اور متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں ۔ پاک فوج نے کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے، جس سے سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔




