میرپور آزاد کشمیر کی عوام پاک فوج کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے

میرپور (آصف اقبال سے) افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور کرارا جواب دینے پر کشمیری عوام نے اپنی مسلح افواج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میرپور کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کہا ہے کہ وہ ہر حال میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

عوام  نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اور حالیہ سرحدی صورت حال میں بھی جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ہمارے لیے قابلِ فخر ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانی آستین کا سانپ ثابت ہوئے جو بھارت کے کہنے پہ پاکستان اور مسلح افواج کیلئے خلاف استعمال ہو رہے،کشمیری عوام

شہریوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت ، خودمختاری اور امن و استحکام کے قیام کے لیے پوری پاکستانی و کشمیری قوم اپنی  بہادر اور نڈرفوج کے ساتھ متحد ہے ۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کی کوشش کی گئی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت ہر پاکستانی کا ایمان ہے، اور دشمن کبھی بھی عوام اور افواجِ پاکستان کے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام آزادی کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں : پرویز رشید

عوامی حلقوں نے حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کی ضامن ہے اور قوم اس کے ساتھ ایک مضبوط دیوار کی طرح متحد ہے ۔

Scroll to Top