محمود ظفر

آزاد کشمیر کا ایک اور جوان محمود ظفر وطن پر جان نچھاور کر گیا

سدھنوتی(کشمیر ڈیجیٹل) سدھنوتی کےعلاقے تراڑکھل کنجیری سے تعلق رکھنے والا ایک اور جوان محمود ظفر جام شہادت نوش کرگیا ۔

آزاد جموں وکشمیر سدھنوتی کے رہائشی شہید سپاہی محمود ظفر کا تعلق پاک فوج کی فرنٹیر کور سے تھا ۔

شہید کا جسد خاکی آج بروز اتوار آبائی علاقےتراڑکھل کنجیری میں لایا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سدھنوتی آزاد کشمیر کا بہادر سپوت امجد ادریس وطن پر قربان

شہید محمود ظفر نے 21 برس کی عمر میں جام شہادت نوش کیا ۔

شہید محمود ظفر کو کل بروز پیر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا ۔

محمود ظفر کی شہادت کی خبر نے علاقے کی فضاء سوگوار کردی ہے ۔

Scroll to Top