سپاہی امجد

سدھنوتی آزاد کشمیر کا بہادر سپوت امجد ادریس وطن پر قربان

سدھنوتی(کشمیر ڈیجیٹل) پاک افغان بارڈ پر وطن عزیز کی حفاظت کے فرائض انجام دینے والا پاک فوج کا سپاہی امجد ادریس بھی جام شہادت نوش کرگیا ۔

شہید سپاہی امجد ادریس کا تعلق آزاد جموں وکشمیر کے ضلع سدھنوتی کےعلاقے پلندری دیوان گوراہ سے ہے ۔

شہید کا جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقے دیوان گوراہ پلندری لایا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا افغانستان کے 21ٹھکانوں پر قبضہ، دہشتگردکیمپ تباہ کر دئیے : آئی ایس پی آر

شہید سپاہی امجد ادریس کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

امجد ادریس کی شہادت کی خبر آبائی علاقے میں پھیلنے سے علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی ہے ۔

Scroll to Top