نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی ریاست ٹینیسی میں اسلحہ تیار کرنے والے فوجی پلانٹ میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد پلانٹ کے مختلف حصوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جبکہ مسلسل ہونے والے ثانوی دھماکوں نے ریسکیو ٹیموں کو پلانٹ کے اندر داخل ہونے سے روکے رکھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی زیرصدارت اہم اجلاس، ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے کی تفصیلات پیش




