منگلا، تربیلا اور چشمہ ڈیم اپنی مکمل گنجائش تک بھرگئے، توانائی شعبے میں خوش آئند پیش رفت

(کشمیر ڈیجیٹل ) پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم اپنی مکمل گنجائش تک بھر گیا ہے۔ منگلا میں پانی کی سطح 1242 فٹ تک پہنچ گئی اور قابلِ استعمال ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے دیگر بڑے ڈیمز تربیلا اور چشمہ پہلے ہی اپنی بھرپور صلاحیت تک لبریز ہیں، جس کے بعد تینوں بڑے آبی ذخائر میں مجموعی پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت زرعی سرگرمیوں اور پن بجلی کی پیداوار کے لیے خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔

واپڈا کی جانب سے جاری منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ کے بعد بجلی پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت 1000 میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی، جس سے توانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ منگلا ڈیم گزشتہ چھ دہائیوں سے ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی آزاد قرار،الیکشن کمیشن کابڑا فیصلہ

Scroll to Top