اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی سے وابستہ تمام ارکان اب کسی پارٹی کے نمائندہ نہیں رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 25 اگست 2025 کے تفصیلی فیصلے کے بعد ارکان کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر کے پی کا علی امین گنڈا پور کے استعفے پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کی نئی پارٹی پوزیشنز کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔




