بلوچستان کی بیٹی سونیا مصطفیٰ نے فیفا فٹبال ریفری بن کر صوبے کا سر فخر سے بلند کردیا

بلوچستان کی بیٹی سونیا مصطفیٰ نے تاریخ رقم کردی۔ وہ پہلی خاتون فیفا فٹبال ریفری بن کر نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سونیا مصطفیٰ نے 25 سال قبل فٹبال پلیئر کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا۔ کبھی میدان میسر نہ آئے، کبھی مواقع ختم ہوگئے، مگر سہولیات کی کمی کے باوجود انہوں نے کھیل سے اپنا رشتہ برقرار رکھا۔ سونیا مصطفیٰ نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ ریفری کورس میں قدم رکھا اور لاہور میں فیفا کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے بلوچستان کی پہلی فٹبال ریفری بن کر نئی تاریخ رقم کی۔

آج سونیا مصطفیٰ نیشنل لیول پر بوائز اور گرلز میچز میں بطور ریفری خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کھلاڑیوں کے لیے حالات اب پہلے سے بہتر ضرور ہیں، مگر بنیادی سہولیات کی کمی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی پراکسی الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید

فٹبال پلیئر سے ریفری بننے تک کا سفر آسان نہ تھا، لیکن عزم، حوصلے اور مسلسل جدوجہد نے سونیا مصطفیٰ کو بلوچستان کا فخر بنا دیا۔

Scroll to Top