پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا اہم اجلاس 10 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کراچی طلب

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی معاملات کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے پارٹی کی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کا اہم اور فیصلہ کن اجلاس 10 اکتوبر کو شام 5 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کر لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق حتمی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں نئی حکومت بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت محترمہ فریال تالپور کریں گی، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ اور اعلان متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزادکشمیرانوارالحق کو ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، طارق فضل چوہدری

Scroll to Top