فیس بک ریلز سے متعلق میٹاصارفین کو دے رہا ہے زیادہ کنٹرول

میٹانے منگل کو فیس بک کے الگورتھم میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو وہ ویڈیوز دیکھنے میں زیادہ کنٹرول دینا ہے جو وہ پسند کرتے ہیں ، خاص طور پر Reels۔

کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ سے صارفین آسانی سے کسی Reel کو “Not Interested” کے طور پر نشان زد کر سکتے ہیں یا کمنٹس کو فلیگ کر سکتے ہیں، جس کے بعد AI فیڈ کی سفارشات کو فوری طور پر ایڈجسٹ کرے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اس سے Reels فیڈ زیادہ ذاتی اور متعلقہ محسوس ہوگی اور بار بار آنے والے یا غیر پسندیدہ کلپس کی تعداد کم ہوگی۔

Save فیچر میں بہتری:

فیس بک کے Save فیچر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین آسانی سے اپنی پسندیدہ Reels اور پوسٹس کو ایک جگہ جمع اور منظم کر سکیں۔ کمپنی کا مقصد صارفین کو وہ مواد منتخب کرنے میں مدد دینا ہے جو واقعی ان کی دلچسپی کے مطابق ہو۔

تازہ اور AI-مدد یافتہ مواد:

میٹا نے کہا ہے کہ نئے الگورتھم سے تازہ مواد کو ترجیح دی جائے گی اور صارفین کو وہ ریلز زیادہ دکھائی جائیں گی جو اسی دن اپلوڈ ہوئی ہوں، تقریباً 50 فیصد زیادہ۔ AI-مدد یافتہ سرچ سجیشنز بھی متعارف کرائی گئی ہیں، جو صارفین کو متعلقہ موضوعات، وائرل چیلنجز یا مشہور کریئیٹرز تلاش کرنے میں مدد دیں گی۔

دوستی کی بنیاد پر تعامل:

ایک نیا فیچر “Friend Bubbles” بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو دکھائے گا کہ دوست کون سی پوسٹس یا ویڈیوز کو پسند کر چکے ہیں۔ دوست کے ببل پر ٹیپ کرنے سے پرائیویٹ چیٹ کھلے گی، جس سے صارفین کے درمیان براہِ راست تعامل بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا نوبیل پرائز جیتنےکا جنون، سات جنگیں رکوانےکادعویٰ

یہ اپ ڈیٹ میٹا کی AI-فیڈ تجربات میں سرمایہ کاری کا حصہ ہے، جس میں کمپنی نے Meta AI ایپ کے ذریعے صرف AI-بنائی گئی ویڈیوز کے لیے “Vibes” فیڈ بھی لانچ کی ہے۔

Scroll to Top