قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم بھارت میں وسیم اکرم نامی شخص کی گرفتاری کی خبر میں اپنی تصویر چلانے پر میڈیا پر برس پڑے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں سب کو ایک مفت مشورہ دے رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے نام سے اگر کوئی اور شخص موجود ہے تو ڈبل چیک کرلیا کریں۔ وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ ہمسایہ ملک میں کوئی جاسوس پکڑا گیا ہے جس کا نام وسیم اکرم ہے اور نیوز چینلز ان کی تصویر لگا رہے ہیں۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں پنجابی میں کہا کہ کون لوگ ہو تُسی، کِتھوں آئے ہو؟ کوئی چیک نہیں، کوئی بیلنس نہیں، الٹے لوٹ پوٹ ہو کے کمنٹ پہ کمنٹ! یہ دیکھے بغیر کہ وہ میرا اکاؤنٹ نہیں۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ بلاوجہ اپنی جان پر عذاب نہ ڈالیں، ریلیکس رہیں اور پہلے چیک کرلیں۔
– Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real…
Our official accounts are stated below…https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025
خیال رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں چند روز قبل پولیس نے وسیم اکرم نامی یوٹیوبر کو پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدے کے بعد روزگار کے نئے مواقع کھل گئے




