مشتاق احمد

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے ۔

مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے ”گلوبل صمود فلوٹیلا“ سے دیگر افراد کے ہمراہ گرفتار کیا تھا ۔

ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی جانب سے سفارتی ذرائع کے ذریعے مسلسل کوششیں جاری رہیں ۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ امن منصوبہ میں ہماری ساری تجاویز شامل نہیں ہیں، اسحاق ڈار

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے ان کی واپسی کے انتظامات میں مصروف ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مشتاق احمد خان کو جلد وطن واپس لایا جائے گا، جہاں ان کا استقبال پارٹی رہنما اور کارکن کریں گے ۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد اور دیگر انسانی حقوق کے کارکن اس ہفتے کے آغاز میں غزہ میں امدادی بحری قافلے میں شامل ہونے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے روکے جانے کے بعد غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے تھے ۔

Scroll to Top