ویمنز ورلڈ کپ،جنوبی افریقی اوپننگ بیٹر نے بڑاعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جنوبی افریقہ کی اوپننگ بیٹر تزمین برٹز نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سینچری اسکور کی۔

تزمین برٹز نے 86 گیندوں پر 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ یہ سال 2025 میں ان کی پانچویں ون ڈے سینچری ہے، جو خواتین کرکٹ کی تاریخ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ سینچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جنہوں نے 2024 اور 2025 میں 4،4 سینچریاں اسکور کی تھیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اس اننگز کے بعد تزمین برٹز مجموعی طور پر 41 اننگز میں 7 سینچریاں مکمل کر چکی ہیں۔ وہ سب سے کم اننگز میں 7 سنچریاں مکمل کرنے والی تیز ترین کرکٹر بن گئی ہیں، اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلیا کی میگ لیننگ کے پاس تھا جنہوں نے 44 اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

اس فہرست میں انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ (62 اننگز) اور نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس (81 اننگز) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ تزمن بریٹس نے اپنی سینچری مکمل ہونے پر روایتی ’تیر و کمان‘ کے انداز میں جشن منایا۔

میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 231 رنز پر آؤٹ کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Scroll to Top