پشاور: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما، 9 مئی کے مقدمات میں سزایافتہ صنم جاوید کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی پی ٹی آئی نے تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنمااور9 مئی کیسز میں سزا یافتہ صنم جاوید کو پشاور سے حراست میں لیا گیا ہے۔شیخ وقاص کے مطابق صنم جاوید کو پشاور سے اٹھا لیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قانون کی حکمرانی اعلیٰ ضمانت ہے،جو بھی عوامی امن و امان کے خلاف سرگرم رہا، اسے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جیل ٹرائل بحال،نوٹیفکیشن جاری
صنم جاوید کی گرفتاری قانونی تقاضوں کے تحت عمل میں لائی گئی اور متعلقہ مقدمات کی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔
9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے تمام الزامات کی مکمل، منصفانہ اور شفاف چھان بین یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی شر پسند کو نہیں بخشا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہکوئی بھی فرد، چاہے وہ کہیں بھی چھپا ہو، قانون سے فرار حاصل نہیں کر سکتا، انصاف سب کے لیے برابر ہے۔اس سے پہلے صنم جاوید کی شر پسند بہن فلک جاوید بھی پکڑی جا چکی ہے۔




