اسلام آباد ایئرپورٹ نے پی اے اے آڈٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

(کشمیر ڈیجیٹل): پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) کے سالانہ آڈٹ 2024 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک کے بڑے ایئرپورٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ علاقائی مراکز میں بہترین قرار پایا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی نے اس کامیابی پر کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق اسٹاف کی محنت اور جدید انتظامی نظام نے یہ کامیابی ممکن بنائی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کا تفصیلی آڈٹ کیا گیا، جس میں مسافروں کی سہولت، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ پر سیفٹی معیار، سیکیورٹی پروٹوکول کی پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کی کارکردگی کو پرکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی ویزے پر آنے والے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودی حکومت کااعلان

پی اے اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس کی انتظامیہ کو بہترین آپریشنل کارکردگی پر سراہا گیا اور ان کے منیجرز کو تعریفی خطوط جاری کیے گئے۔

Scroll to Top