بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، وزیردفاع

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سیاسی طور پر بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے، ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے اور پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت آئندہ جارحیت پر اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا،خواجہ آصف کا انتباہ

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں گے ضرور کہ مزید نقصان اٹھانا نہ پڑے، بھارت سمجھتا تھا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، یہ خطے کا لیڈرخود کو مانتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔

غزہ کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ میں جس دن امن ہوا اسرائیلی وزیراعظم کی اینڈ گیم اسٹارٹ ہوگی، اسرائیل کے وزیراعظم کےخلاف مقدمات ہیں،گرفتار ہوجائے گا، دعاکرتا ہوں غزہ میں جلد امن قائم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جان لے : کوئی نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش تباہ کن ثابت ہوگی، ترجمان پاک فوج کا سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد کی رہائی کےلیے کوششیں جاری ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار مشتاق احمد اورت دیگر کی رہائی کےلیے کوشش کر رہے ہیں، یرغمالیوں کی ایک بڑی تعداد کو رہا کردیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا، تعلقات بہت دور کی بات ہے پاکستان نے کسی مرحلے پر اس طرف دیکھا تک نہیں۔

Scroll to Top