مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیام امن کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ۔
وزیراعظم نے زخمی پولیس فورس کے اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے،چوہدری انوار الحق
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزرائے حکومت چوہدری قاسم مجید اور چوہدری اظہر صادق بھی موجود تھے ۔
وزیراعظم نے پیرامیڈیکل سٹاف کی مخدوش صورت حال کے باوجود پیشہ ورانہ اور بے لوث خدمات کو سراہا اور ان کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،چوہدری انوار الحق