اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس نے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے 2024 کے آڈٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے اپنے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج جاری کر د ئیےہیں، جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بڑے ہوائی اڈوں میں سر فہرست جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ایئرپورٹس میں بہترین قرار دیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایک سال کے دوران موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟تازہ اعداد و شمار جاری
اسلام آباد ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی دکھائی، جبکہ ملتان ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ جیسے دیگر علاقائی ہوائی اڈوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
آڈٹ میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی کے معیار، لائٹنگ، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹمز، سکیورٹی پروٹوکولز، اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کا جائزہ شامل کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری : نادرا نے مشکل کام آسان کر دیا
PAA ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور دونوں ایئرپورٹس کے منیجرز کو تعریفی خطوط جاری کیے ۔




