مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے بعد ماحول پُرامن ہو گیا، آج مظفرآباد میں دوسرا دور شروع ہو گا ۔
آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔ پہلا دور مکمل ہونے کے بعد حالات میں سکون محسوس کیا جا رہا ہے اور آج مظفرآباد میں دوسرا دور جمعہ کی نماز کے بعد ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی،ایکشن کمیٹی والے ساتھیوں سے مشاورت کررہے ہیں، حکومتی وفد
اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی میں وفاقی وزراء احسن اقبال، قمر زمان کائرہ، امیر مقام سمیت دیگر رہنما شامل ہیں ، جو مذاکرات کی کامیابی کے لیے پراُمید دکائی دے رہےہیں ۔ ذرائع کے مطابق شوکت نواز میر اور دیگر رہنما مظفرآباد پہنچ چکے ہیں ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسئلہ پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اُمید ہے اور آزاد کشمیر میں امن قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملک ہمارے عدم استحکام سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، اس لیے ملک بھر میں امن ضروری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر گئے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے ایکشن کمیٹی کو بے نقاب کردیا
وفاقی وزیر امیر مقام نے بتایا کہ کئی معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے ۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود مسئلے کی نگرانی کر رہے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کے پرتشددمظاہروں میں6سویلیں،3پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے، حکومت
انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات کا احترام کیا جائے گا اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔




