ٹول ٹیکسز

ایک سال کے دوران موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟تازہ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز کی وصولیوں میں ایک سال کے دوران 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران ٹول کلیکشن 64 ملین روپے سے زائد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ وصولیاں 32 ملین روپے سے زائد تھیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اعداد و شمار کے مطابق ہائی ویز سے حاصل ہونے والی آمدن 17 ملین روپے سے بڑھ کر 34 ملین روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ موٹرویز سے حاصل ہونے والا ٹول 14 ملین روپے کے مقابلے میں 29 ملین روپے سے زائد ہو گیا ۔

صوبائی سطح پر بھی ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ سامنے آیا، پنجاب میں 84 فیصد، سندھ میں 117 فیصد، خیبر پختونخوا میں 92 فیصد اور بلوچستان میں 81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم، گوشت کہاں جائیگا؟ تفصیلات سامنےآگئیں

دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں کی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایمبولینسز، پولیس اور فائر بریگیڈ کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے ۔

Scroll to Top