شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف طویل غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف دو ہفتے کے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اہم بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور تاریخی معاہدے کیے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو ہفتے کے طویل غیر ملکی دورے کے بعد لندن سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نے اپنے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا ، جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخی سکیورٹی معاہدہ طے پایا ۔

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم ریاض سے امریکاچلے گئے، جہاں انہوں نے عالمی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ نیویارک میں وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں جنھوں نے انتہائی معزز ہستیوں کا ایک وفد کشمیر بھیجا، وزیراعظم انوار الحق

اپنے خطاب میں انہوں نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ ان دیرینہ تنازعات کے پُرامن حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مسلم اور عرب ممالک کے ساتھ غزہ امن معاہدے پر بھی اتفاق رائے کیا ۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں اور دفاعی ، اقتصادی اور علاقائی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی مظفرآباد پہنچ گئی

امریکا کے بعد وزیراعظم نے برطانیہ میں بھی چند روز قیام کیا ، جہاں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں کے علاوہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔

Scroll to Top