لاہور:سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔ وزرات مذہبی امور ان کی پہلی قسط ان کے اکائونٹ میں واپس بھیج دے گی،حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔ دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔
منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔ حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں نجی اسکیم سے رہ جانے والے عازمین آئندہ برس بغیر اضافی ادائیگی حج پر جائیں گے
نجی ٹی وی کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو اضافی دو لاکھ روپے فی کس،ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزار دوسری قسط کی وقت پیکج تبدیل کرواسکیں گے۔ قسط کی ادائیگی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔




