ویمنز ورلڈ کپ میں آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا ۔ بھارتی میڈیا ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی سیاست لے آیا۔
بنگلہ دیش اور پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کولمبومیں کھیلا گیا ۔ جہاں آئی سی سی کی جانب سے ثنا میر کمنٹری کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔
اس دوران نتالیہ پرویز کا تعارف کرواتے ہوئے ثنا میر نے کہاتھاکہ ’’ نتالیہ پرویز کشمیر سے آئی ہیں، آزاد کشمیر‘‘ ۔ بھارتی میڈیا نے ان کے اس ریمارکس پر آسمان سر پر اٹھا لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، پاکستان کوشکست، بنگلہ دیش نے میدان مارلیا
بھارت میں اس واقعے کا کلپ تیزی سے وائرل ہو گیا۔ گودی میڈیا کی اکثریت اس واقعے کو تنازع میں بدلنے کی کوشش کی۔
لفظ ’’آزاد کشمیر‘‘ بھارتی میڈیا پر ایٹم بم بن کر گرا۔ بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں ۔ تعصبی بھارتی اینکر پرسنز نے آئی سی سی سے ثنا میر کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ بھی کیا۔
نتالیہ پرویز کا تعلق ضلع بھمبر کی وادی بنڈالہ سے ہے جو کئی ممالک میں قومی ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔




