مظفرآباد: آزادکشمیر حکومت نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئےہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخصوص ایجنڈے کے تحت پھیلائی گئی فیک نیوز پرکان نہ دھریں۔
محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 6 سویلین اور 3 پولیس اہلکاران جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تقریبا 172 پولیس اہلکار زخمی ہیں جن میں پولیس کے 12 اہلکاران شدید زخمی ہیں ۔پرتشدد مظاہروں سے 50 سویلین بھی زخمی ہیں ۔
یہ ھی پڑھیں:وزیراعظم انوارالحق کی عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت
محکمہ اطلاعات کی طرف سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں ،سوشل میڈیا پر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت پھیلائی گئی فیک نیوز پر کان نہ دھریں ،مستند اور مصدقہ خبروں کو ہی شیئر کریں۔
حکومت کی طرف سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے مطابق دھیرکوٹ کے علاقے چمیاٹی کے مقام پر پولیس وینز بھی جلائی گئی ہیں۔




