راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)مہاجرین جموں وکشمیر پاکستان کے زیراہتمام راولپنڈی میں عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ریلی نکالی گئی ۔
جس میں سرکردہ رہنما وں سمیت حریت رہنما طارق لون نے شرکت کی ۔ طارق لون کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی ممبران مہاجرین کی 12 نشستوں کو کسی خاص ایجنڈے کے تحت ختم کرنا چاہتی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی نشستوں کو ختم کرنے سے مسئلہ کشمیر کو نقصان ہوگا، مہاجر مقیم پاکستان عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مہاجرین مقیم کشمیریوں کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر اسمبلی سے مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے ۔۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل حل کیلئے ہم سب متفق ہیں مگر 12 نشستوں پر بات آئے گی تو ہم اس کی بھرپور مزاحمت کرینگے ۔
اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود ہے کہ پاکستان میں مقیم 25 لاکھ مہاجرین جموں وکشمیر رائے شماری میں حصہ لیں گے اور فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے پاکستان کیساتھ رہنا ہے یا خودمختار ریاست بنانی ہے ۔
اگر آپ نے انہیں 25 لاکھ افراد کی نمائندگی ختم کردی تو پھر رائے شماری کہاں سے ہوگی اور کون اس کا ذمہ دار ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قطر پر کسی قسم کا حملہ امریکہ پر حملہ تصور ہوگا؛ صدر ٹرمپ کا نیا حکم نامہ جاری




