ایشیا کپ بیٹنگ میں ناکام رہنے کے باوجود پاکستان کے صائم ایوب نے آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ صائم ایوب چار درجے بہتری کے بعد ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھینی، جبکہ پانڈیا دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے محمد نواز بھی چار درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فہیم اشرف چار درجے بہتری سے 35 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے ابرار احمد تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 12 درجے بہتری کے بعد 14 ویں پوزیشن سنبھالی، جبکہ سفیان مقیم تین درجے نیچے گر کر 19 ویں نمبر پر آگئے۔ بھارت کے جسپریت بمرا نے 12 درجے ترقی کے ساتھ 29 ویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے حارث رؤف پانچ درجے تنزلی کے بعد 33 ویں اور محمد نواز پانچ درجے ترقی کے بعد 41 ویں نمبر پر آگئے۔
بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا دو درجے ترقی کے بعد پانچویں، جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو دو درجے تنزلی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 11 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 13 ویں پوزیشن حاصل کی۔ بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے بعد 31 ویں اور بنگلہ دیش کے سیف حسن 45 درجے بہتری سے 36 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 3 ہزار6 سو78 روپے سستا
پاکستان کے بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد 37 ویں، محمد رضوان تین درجے تنزلی سے 41 ویں اور فخر زمان چھ درجے ترقی کے بعد 60 ویں نمبر پر آ گئے۔




