پاکستان میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گیا

پاکستان میں سونے کی قیمت آج (1 اکتوبر 2025) نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک دن کے دوران 3 ہزار 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک جا پہنچا، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 001 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے پر فروخت ہوا۔ یہ اضافہ گزشتہ روز (30 ستمبر) کے فی تولہ 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے اور 10 گرام 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے کے مقابلے میں ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3,890 ڈالر (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تک پہنچ گیا۔۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 50 روپے بڑھ کر 4,826 روپے پر فروخت ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی اور مقامی عوامل دونوں کی وجہ سے ہوا ہے اور سونا ہمیشہ سے غیر یقینی معاشی اور سیاسی حالات میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکا کی توہین ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ

 

Scroll to Top