سندھ سے توانائی کے شعبے سے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) کے مطابق یہ ذخائر ضلع خیرپور کے علاقے بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے حاصل ہوئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل پیدا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا، جس کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر رکھی گئی تھی۔ حکام کے مطابق اس کامیابی سے ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیل میں قید ممبر پارلیمنٹ معراج ملک کی رہائی کے لیے احتجاج جاری
او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت توانائی کی سپلائی اور ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی اور ملکی معیشت پر بھی مثبت اثر ڈالے گی۔




