(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی معطل کر دیے ہیں۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔ پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہ راست متاثر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل




