اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے اراکین کو ملاقات کے لیے خود مدعو کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے 95 فیصد مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا چکے تھے، تاہم آخر میں کچھ نئے مطالبات بھی سامنے آئے جو پہلے زیرِ غور نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان نئے مطالبات کی منظوری کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی سے آئینی ترمیم کرنا ہوگی۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کی شکست کے بعد مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی بیانیہ کمزور پڑا ہے اور پوری دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ یہ صرف ریجنل یا دوطرفہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اس مسئلے کا حل اب ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک کا ٹرمپ کے غزہ امن منصوبےکا خیرمقدم




