ملک میں بڑے پیمانے پر تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے، پاسبان وطن پاکستان

( اسلام اباد ) پاسبان وطن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام اباد میں یوتھ ڈیویلپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔

کانفرنس میں مختلف تعلییمی اداروں یونیورسٹیز مدارس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے طلبہ اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی،۔۔

شرکا نے موجودہ تعلیمی نظام میں درپیش انے والے مختلف مسائل اور چیلنجز کا ذکر کیا اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز سامنے ائی پاسبان وطن پاکستان کے رہنماؤں نے طلبہ اور اساتذہ کی ارا سے اتفاق کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ پاسبان وطن پاکستان ملک کے گزشتہ 78 سالوں سے قابض اور رائج نظام کے نقائص اور موشگافیوں کو ختم کر کے ایک مضبوط نظام کی بنیاد رکھنےکیلئے سامنے آئی ہے

ہم عوام کے مسائل کو عوام کے ذریعے ہی حل کریں گے۔ پاکستان کے موجودہ تعلیمی نظام میں بہت بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے

اور تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے مزید یہ کہ فنی تعلیم کو عام کر کے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کی طرف فوری توجہ دیا جانا وقت کا تقاضا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: جزوی لاک ڈائون،مارکٹیں بند، پٹرول پمپس ، میڈیکل سٹورز ،ہوٹل کھلے،پولیس کی بھاری نفری تعینات

Scroll to Top