جہلم ویلی : پاک فوج کے حق میں ریلی، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں جاری

جہلم ویلی: ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ انجمن تاجران اور مقامی سیاسی قیادت کی جانب سے نکالی گئی اس ریلی میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دوسری جانب جہلم ویلی میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہیں۔ تمام بازار کھلے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں ہورہی ہیں اور ضلع بھر میں بینک بھی کھلے ہیں۔ادھرباغ میں بھی معمولات زندگی رواں دواں ہے اور شہری روز مرہ کے کاموں میں مصروف ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی تاجروں کو واٹس ایپ گروپس میں دھمکیاں دینے لگی

عوام کا کہنا ہے کہ وہ کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نہ صرف بازار بلکہ ریسٹورنٹس اور دیگر مراکز بھی کھلے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کے احتجاج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

Scroll to Top