نیلم :عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی دی گئی کال آزاد کشمیر میں اثرانداز نہ ہو سکی۔ نیلم کے علاقے اٹھمقام سمیت مختلف مقامات پر معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں۔
اٹھمقام بازار کھلا ہے اور خواتین، بچے اور شہری بڑی تعداد میں اپنے روزمرہ امور میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی حالات معمول پر ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کو عوام نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کو عوام نے مسترد کر دیا، بند راستے کھلنے لگے




