کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل )آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی کے بھی انتخابات مکمل ہوگئے ۔ صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر بھی آج پولنگ مکمل ہوگئی ۔صدارتی امیدوار سردار آفتاب انجم227 ووٹ لیکر صدر جبکہ سید عامر شاہ 237 لیکرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے تین امیدواروں راجہ محمد نجیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ۔چوہدری ساجد محمود ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ کے مابین اور جنرل سیکرٹری کیلئے سید عامر حسین شاہ ایڈووکیٹ ، مدثر علی آزاد ایڈووکیٹ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے الیکشن میں کانٹے دار مقابلے کے بعد سردار آفتاب انجم 227 ووٹ لیکر مد مقابل امیدواروں کے مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرلی جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے سید عامر شاہ نے سخت مقابلے کے بعد اپنے مد مقابل امیدوار کو پچھاڑ دیا ۔
دوران پولنگ دو جعلی ووٹ کاسٹ کرنیوالے نئے وکلا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس دوران ایک گھنٹہ پولنگ تاخیر کا شکار رہی بعد اذاں الیکشن کمشنر ممبران بار کونسل نے معاملے کو یکسو کر کے دوبارہ پولنگ کروائی۔ اس سے قبل نائب صدر (میل) کے عہدے پر ملک شاہنواز خان ایڈووکیٹ ۔ نائب صدر خاتون کے عہدے پر ثوبیہ قریشی ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری عمیر شیخ ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ الیکشن بورڈ کے سربراہ چوہدری عبدالسلام عارف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ہیں اراکین میں راجہ بنارس خان ایڈووکیٹ اور ارشد لطیف ایڈووکیٹ شامل ہیں
ڈسٹرکٹ بار حویلی کے الیکشن مکمل، فاروق گجرایڈووکیٹ صدر ،عزیز فاروقی نائب صدر منتخب