نجومی گرین اسٹون لوبو کے مطابق پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے اس وقت نہایت طاقتور ہیں جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہی اعداد و شمار کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی جیت کا امکان زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت آج پہلی مرتبہ فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ 2025 ریکارڈ:
اب تک کے ٹورنامنٹ میں بھارت ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ پاکستان کی دو شکستیں بھارت کے ہاتھوں ہوئیں۔ سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرایا جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز اور عمان کو 93 رنز سے شکست دی۔
ادھر بھارت نے یو اے ای کو نو وکٹوں سے شکست دی اور حریف ٹیم کو صرف 57 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 فائنل:پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہیں کی
یوں ایشیا کپ 2025 میں بھارت کا ریکارڈ اب تک شاندار رہا ہے۔




