برنالہ(کشمیر ڈیجیٹل) برنالہ میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کے لیے غیر قانونی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی، متعدد پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈویژن میرپور چوہدری مختار حسین کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میرپور عدیل نواز نے ٹریفک انچارج برنالہ چوہدری صابر مہر کے ہمراہ برنالہ میں ٹرانسپورٹ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
اس دوران برنالہ اور دیگر شہروں سے آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چیک کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر : چھٹیاں منسوخ ، ایس پی خواجہ عبد القیوم کا پولیس نفری کو الرٹ رہنے کا حکم
کارروائی کے دوران وہ گاڑیاں جو مقررہ روٹس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی یا بغیر اجازت روٹ پر چل رہی تھیں، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روٹ پرمٹ اور گاڑیوں کی فٹنس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ اقدامات جاری رہیں گے ۔