مظاہرین

کھوئی رٹہ میں حالات کشیدہ :مظاہرین کا پولیس سٹیشن پر پتھراؤ ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار زخمی

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) کھوئی رٹہ میں 6 سالہ تسمیہ قتل کیس کےمظاہرین کا پولیس سٹیشن پر پتھرا ؤ ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ تسمیہ قتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی پر لواحقین اور اہل علاقہ احتجاج کر رہے ہیں ۔

دو ماہ قبل 6 سالہ تسمیہ بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی ۔ قتل کے الزام میں گرفتار ملزم اعتراف جرم کر چکا ہے ۔ حکومت نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے جے آئی ٹی بنائی تھی ۔

بچی کے والدین نے تفتیشی عمل اور ٹیم پر اعتراض کیا تھا ،ورثا ءاور اہل علاقہ نے تین روز سے ریلی چوک پر دھرنا دے رکھا ہے۔

یاد رہے کہ تسمیہ سہیل قتل کیس کھوئی رٹہ راسب شہید چوک میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون یہ ہے کہ موجودہ نظام یک بچی کو ابھی تک انصاف نہیں دے سکا ۔ کھوئیرٹہ کی عورتیں سڑکوں پر نکل آ ئیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جے شنکر کے خطاب کیخلاف پاسبانِ حریت آج دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی:عزیر احمد غزالی

احتجاج میں شامل خواتین نے روڈ بلاک کرتے ہوئے فلگ شگاف نعرے لگائے اور احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد آزاد جموں و کشمیر کے نااہل نظام کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حکومت فوری طور پر تسمیہ سہیل کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے۔

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار واضح انداز میں کیا ۔

احتجاج کے دوران خواتین نے بعض مقامی شخصیات کے نام بھی لیے ۔ خواتین مظاہرین کے مطابق، اس قسم کی دہشت گردی اور جرائم کے پیچھے کچھ طاقتیں ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

خواتین شرکاء کا مطالبہ تھا کہ حکومت اور عدلیہ فوری طور پر انصاف فراہم کرے اور ایسے واقعات کے خلاف سخت سے سخت قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ظلم نہ کرسکے ۔

Scroll to Top