خواتین انصاف

تسمیہ سہیل قتل کیس : کھوئی رٹہ کی خواتین انصاف کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں

کھوئی رٹہ (کشمیر ڈیجیٹل )تسمیہ سہیل قتل کیس میں انصاف فراہمی کیلئے کھوئی رٹہ راسب شہید چوک میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ ان کا کہنا تھا قانون یہ ہے کہ موجودہ نظا م یک بچی کو ابھی تک انصاف نہیں دے سکا۔ کھوئیرٹہ کی عورتیں سڑکوں پر نکل آئیں ۔

احتجاج میں شامل خواتین نے روڈ بلاک کرتے ہوئے فلگ شگاف نعرے لگائے اور احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد آزاد جموں و کشمیر کے نااہل نظام کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حکومت فوری طور پر تسمیہ سہیل کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جے شنکر کے خطاب کیخلاف پاسبانِ حریت آج دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی:عزیر احمد غزالی

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ، انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار واضح انداز میں کیا ۔ احتجاج کے دوران خواتین نے بعض مقامی شخصیات کے نام بھی لیے ۔

خواتین مظاہرین کے مطابق، اس قسم کی دہشت گردی اور جرائم کے پیچھے کچھ طاقتیں ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لداخ،لیہ میں دوران احتجاج کشمیریوں پرتشدد،دفتر خارجہ کا شدید ردعمل

خواتین شرکاء کا مطالبہ تھا کہ حکومت اور عدلیہ فوری طور پر انصاف فراہم کرے اور ایسے واقعات کے خلاف سخت سے سخت قانونی اقدامات کیے جائیں ۔

Scroll to Top