الیکشن کمیشن

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے عوام سے اہم اپیل کر دی

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے لواحقین سے متعلق جو وفات پا چکے ہیں فوری طور پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ان متعلقہ دفاتر کو فراہم کریں جو قانونی طور پر ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے مجاز ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ آئندہ سال ریاست بھر میں منعقد ہونے والےعام انتخابات کے لیےانتخابی فہرستوں کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان آزادکشمیرمیں شفاف انتخابات کیلئے تعاون فراہم کریگا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ سال آزاد کشمیر میں متوقع عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کی درستگی اور شفافیت کے لیے یہ اقدامات ہر صورت میں ناگزیر ہیں ۔

اس مقصد کے لیے الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 23 کے تحت لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے محکمے کو قانونی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کامہاجرحلقوں میں شفاف انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس عمل میں بھرپور تعاون کریں تاکہ آئندہ انتخابات کے دوران کسی قسم کی دشواری یا شکایات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Scroll to Top