اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) جمعرات کی صبح اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت پشاور میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بھی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور شمالی علاقوں کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے جس پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 17 منٹ پر آیا۔
ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔