وقار یونس

انگلی کیسے ٹوٹی؟وقار یونس نے پہلی بار لب کشائی کر دی

ایشیا کپ میچ کے دوران وقار یونس نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ ہسرنگا کی طرح جشن نہیں منا سکتے، جس پر صارفین نے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کے بارے میں حیرت کا اظہار کیا ۔

کسی بھی کھیل میں جب کوئی کھلاڑی بڑا کارنامہ انجام دیتا ہے تو جشن منانا لازمی ہوتا ہے، لیکن کچھ کھلاڑیوں کے جشن کے انداز اتنے منفرد ہوتے ہیں کہ وہ خاص طور پر یاد رہ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو دن قبل ہونے والے میچ میں دیکھنے کو ملا ۔

پاکستان کے کھلاڑی ابرار احمد اور سری لنکا کے ہسرنگا کے کھیل اور سپورٹس مین سپرٹ‘ نے اس میچ کو نہ صرف دلچسپ بنایا بلکہ ان کے جشن کے انداز بھی کافی توجہ حاصل کر گئے ۔

میچ کے دوران سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس نے کمنٹری میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ہسرنگا کی طرح جشن نہیں منا سکتے کیونکہ ان کی دس انگلیاں نہیں ہیں۔ اس جملے کے ساتھ انہوں نے اپنا ہاتھ کیمرے میں دکھایا ۔

وقار یونس کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی توجہ اچانک ہسرنگا کے جشن سے ہٹ کر وقار یونس کے ہاتھ کی طرف مڑ گئی ۔

بہت سے شائقین حیران ہوئے کہ ایک انگلی کے بغیر وقار یونس نے اتنی شاندار بولنگ کیسے کی۔صارفین نے مختلف انداز میں حیرت اور تعریف کا اظہار کیا ۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے کبھی غور نہیں کیا کہ وقار یونس کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی نہیں ہے۔ وہ ایک حقیقی لیجنڈ ہیں ۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’یہ جین زی کے لیے قومی صدمے کا لمحہ ہے کہ وقار یونس کی ایک انگلی ہم سے کم ہے ۔

یہ جاننا دلچسپ ہے کہ وقار یونس کی بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی بچپن میں ایک حادثے کے باعث نہیں رہی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے دنیا کے عظیم ترین فاسٹ بولرز میں اپنا مقام برقرار رکھا ۔

اسی وجہ سے وقار یونس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ہسرنگا کی طرح جشن نہیں منا سکتے کیونکہ ان کے پاس دونوں ہاتھوں کی دس انگلیاں موجود نہیں ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل ٹاکرا : شاہین آفریدی نے بھارت کو پیغام دے دیا

Scroll to Top