وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔
اوول آفس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ملاقات میں شریک تھے ۔
ملاقات شروع ہونے سے قبل ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما قرار دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں، وزیر اعظم پاکستان بھی شاندار شخص ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا امریکی حکام نے پُر تپاک استقبال کیا ۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو ا ن کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا ۔
وزیرِاعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس پہنچے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، امریکی صدر سے کچھ دیر بعد اہم ملاقات ہوگی




