دبئی( کشمیر ڈیجیٹل )ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی سے نمایاں کردار ادا کیا ۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو زیر کیا ۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بیٹنگ میں 19 رنز بنائے جبکہ باؤلنگ میں صرف 17 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں ، فائنل میں بھارت کو ہرائیں گے : کپتان سلمان آغا
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی کامیابی کو بیوی اور بچے کے نام کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اننگز کے آغاز میں حریف ٹیم کو پریشر میں لاؤں اور آج اس میں پوری طرح کامیاب رہا ۔
ایک سوال کے جواب میں فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلے پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔
گرین شرٹس کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ان کا دوران گفتگو مزید کہنا تھا کہ اتوار کو ہماری بھر پور کوشش ہو گی کہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیت کر لائیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم ، ایشیا کپ کا ٹائٹل یقیناً جیتیں گے : شاہین آفریدی




