مہاجرین نشستوں کا خاتمہ مسئلہ کشمیر پر شبخون، ایکشن کمیٹی تصادم سے گریز کرے،پنشنرزایسوسی ایشن

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پنشنرزایسوسی ایشن آزادکشمیر کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی سنجیدہ مزاکرات سے گریزاں کیوں،تاجر اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہ کریں،تصادم سے گریز کریں۔

وفاقی وزرء وحکومت سنجیدہ مزاکرات کررہی تھی لیکن ایکشن کمیٹی مہاجرین کی سیٹوں کو ختم کر کے مسئلہ کشمیر کو دبانا چاہتی ہے جو ایسا نہیں ہوسکتا،ہمارا تو یہ نعرہ ہے کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔۔

آزادکشمیر کے جملہ پنشنرز سے بھی کہتے ہیں کہ وہ سرکاری خزانے سے ماہواراربوں روپے لیتے ہیں وہ کسی منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں،اگر کسی کیخلاف کارروائی ہوئی توہم ہم ذمہ دارانہ ہونگے۔

ان خیالات کااظہار پنشنرزایسوسی ایشن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما راجہ ممتازخان،سید نذیرحسین شاہ،راجہ اخترحسین،صوفی گوہرالرحمن،سید صدیق حسین شاہ،قاضی صدیق،شیخ سراج منیر،بشیر ترین،ظفرعلی اعوان،زوارنقوی،بشیر احمدڈار،کبیراعوان،حمید اعوان،چوہدری اکرم،مظفرحسین منہاس،شیخ جہانزیب،اشفاق طاہر ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے آئی ہوئی کمیٹی نے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لیے تھے خود مختار کشمیر والے قانونی طور پر جب تک الحاق پاکستان پر یقین نہ رکھتے ہوں الیکشن نہیں لڑسکتے،تاجر تخریب کاروں سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا لوگوں کی فلاح وبہبود ہونا چاہیے اب نہ ہو کہ یہ فقیری چھین لی جائے اوربساط بھی لپیٹ لی جائے ہم نے ایسے ہی شب روز بال سفید نہیں کیے،ایکشن کمیٹی ہڑتال ختم کرے یہی ریاست کے بہتر مفاد میں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا: مرحوم راجہ عزیز خان کرکٹ ٹورنامنٹ ،ساون ٹائیگر کو شکست، گرائونڈ الیون نے میدان مار لیا،

Scroll to Top