مذاکرات ناکام

مظفرآباد :حکومت آ زاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد میں آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ، عوامی ایکشن کمیٹی کا وفد ہال سے باہر آ گیا ۔

کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ مسعود الرحمان عباسی کے مطابق مذاکرات بدھ سہ پہر 4:30 بجے شروع ہوئے اور تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہے۔

مذاکرات کے مختلف ادوار میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہا، اور بعض اوقات اُمید پیدا ہوئی کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جائیں گے، لیکن ایسا نہ ہو سکا اور آخر کار ناکامی کا اعلان کر دیا گیا ۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما ہال سے نکل کر چوک پر پہنچ گئے ۔ اس دوران حکومت کے وزراء بھی وہاں سے روانہ ہو گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت آزادکشمیر کے درمیان مذاکرات، وفاقی وزراء کا وفد مظفرآباد پہنچ گیا

عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے بتایا کہ انہوں نے متعدد اہم امور پر لچک دکھائی ، مگر حکومتی وزراء نے ان تجاویز کو بھی قبول نہیں کیا جو قابلِ قبول تھیں ۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ماحول خوشگوار رہا ، تاہم کچھ رکاوٹیں پیدا ہونے کی وجہ سے مذاکرات مکمل نہیں ہو سکے ۔

اب مزید یہ دیکھنا ہے کہ کل دوبارہ کہیں مذاکرات ہوں گے یا نہیں ۔ اب بال دونوں فریقین کی کورٹ میں ہے ۔

یہ اُونٹ کس طرف بیٹھتا ہے اور یہ لوگ کل سے دوبارمذاکرات شروع کرتے ہیں یا نہیں ۔ حالانکہ یہ جو مذاکراتی عمل تھا یہ 12گھنٹے سے زائد جاری رہا ہے ۔

مذاکرات کے دوران بعض اوقات یہ یقین ہو رہا تھا کہ مذاکراتی عمل کامیاب ہو جائے گا ۔

تھوڑی دیر قبل ایکشن کمیٹی کے رہنماء جو ہال سے باہر آئے تو پتہ چلا کہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور دونوں فریقین اپنی اپنی منزل کی طرف نکل چکے ہیں ۔

Scroll to Top