اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت 250 سے زائد ہے جانتے ہیں کہ آپ ایک لٹر پٹرول اورڈیزل پر کتنا ٹیکس دے رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی پٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لٹر پٹرول پر 94 روپے 89 پیسے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس طرح فی لٹر قیمت کا تقریباً 35 سے 36 فیصد حصہ ٹیکسز پر مشتمل ہے ۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر فی لٹر 78 روپے 2 پیسے پٹرولیم لیوی، 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کی مشکلات میں اضافہ، سعودی عرب، عراق نے بھی پٹرول کی فراہمی بند کردی
ڈیزل پر فی لٹر 77 روپے 1 پیسہ پٹرولیم لیوی، 15 روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کی جاتی ہے ۔
عام شہری جب 250 روپے فی لٹر کے حساب سے پٹرول یا ڈیزل خریدتا ہے تو اس میں سے تقریباً 95 روپے براہِ راست حکومت کو ٹیکس کی مدمیں ادا کرتا ہے ۔