بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں حالات مسلسل کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں جہاں مودی حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نمبول کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے 33 آسام رائفلز کے فوجی قافلے پر گھات لگا کر بڑا حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسام رائفلز کا دستہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کمپنی آپریٹنگ بیس کی طرف روانہ تھا جب اچانک ہائی وے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
تاحال کسی عسکریت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں نیا ریکارڈ، ملکی و عالمی مارکیٹ میں بڑا اضافہ
مقامی نوجوان بڑی تعداد میں قابض فوج کے خلاف مزاحمتی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں اور بھارتی چوکیوں اور قافلوں پر حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتی ہوئی مزاحمت نے بھارتی فوج کے سیکیورٹی دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے اور منی پور نئی دہلی کے کنٹرول سے باہر نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔